021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
جائیداد صرف نام کروانے سے ملکیت نہیں ہوتی
82109ہبہ اور صدقہ کے مسائلکئی لوگوں کو مشترکہ طور پرکوئی چیز ہبہ کرنے کا بیان

سوال

میں نے 2011ء میں ایک پلاٹ اپنی پہلی بیوی کے نام کروایا اور پھر اس پر مکان بنا کر اس کو کرایہ پر دے دیا، اس وقت نیت صرف نام کروانے کی تھی، اور مکان کی ملکیت اپنے پاس ہی رکھی تھی، اسی لیے اس مکان کی تمام دیکھ بھال میں ہی کرتا ہوں،  کیونکہ اس سے میری کوئی اولاد نہیں ہے، اس مکان میں اہلیہ نے کبھی رہائش نہیں رکھی اور نہ اس کی کوئی دلچسپی تھی، مکان کے کاغذات بھی میرے پاس ہیں اور میں نے دو ماہ تک اپنی دوسری بیوی کے ساتھ اس مکان میں رہائش بھی اختیار کی ہے۔ اس لیے میں نے سوچا کہ زندگی میں یہ مکان میری ملکیت رہے گا اور پھر میری وفات کے بعد یہ اس کی طرف منتقل ہو جائے گا اور اس کو پریشانی نہیں ہو گی۔

 اس کے بعد میں نے دوسری بیوی کے نام بھی ایک فلیٹ کروا دیا اور اس میں بھی نیت یہی رکھی کہ یہ زندگی میں میری ملکیت ہو گا اور میرے بعد اس کا ہو جائے گا، سوال یہ ہے کہ کیا یہ دونوں مکان میری ملکیت ہیں یا میری بیویوں کی؟ اور کیا میں اس میں اپنی مرضی سے تصرف کر سکتا ہوں؟ واضح رہے کہ چونکہ میری نیت مالک بنانے کی نہیں تھی، اس لیے قبضہ وغیرہ کی بھی کوئی صورت اختیار نہیں کی گئی تھی۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

سوال میں ذکر کی گئی تفصیل کے مطابق اگر واقعتاً آپ نے دونوں بیویوں کے نام کرواتے وقت ان کو مالک بنانے کی حتمی نیت نہیں کی تھی اور ان کو قبضہ نہیں دیا تھا  تو اس صورت میں یہ دونوں مکان آپ کی ملکیت ہیں اور آپ جس طرح چاہیں ان میں تصرف کر سکتے ہیں۔

حوالہ جات
مجلة الأحكام العدلية (ص: 313) نور محمد، كارخانه تجارتِ كتب، آرام باغ، كراتشي:
المادة (1592) إذا قال أحد في حق الحانوت الذي في يده بموجب سند: إنه ملك فلان , وليس لي علاقة فيه واسمي المحرر في سنده مستعار , أو قال في حق حانوت مملوك اشتراه بسند من آخر: إنني كنت قد اشتريته لفلان , وإن الدراهم التي أديتها ثمنا له هي من ماله , وقد حرر اسمي في سنده مستعارا. يكون قد أقر بأن الحانوت ملك ذلك الشخص في نفس الأمر.

محمد نعمان خالد

دارالافتاء جامعة الرشیدکراچی

22/جمادی الاولیٰ 1445ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد نعمان خالد

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے