021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
شریک کی اجازت کے بغیر اس کی رقم استعمال کرنا
82086خرید و فروخت کے احکامخرید و فروخت کے جدید اور متفرق مسائل

سوال

 کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں اور میرا بھائی ایک سوزوکی مہران میں شریک تھے،ہم نے مہران فروخت کی  اور بھائی کو کہا کہ یہ رقم محفوظ رکھیں،اس رقم میں دوسری گاڑی خریدیں گے،لیکن بھائی نے میری اجازت کے بغیر ان پیسوں سے سونا خرید لیا،اب اس سونے کی مالیت کم ہوگئی ہے،تو بھائی کہہ رہا ہے کہ نقصان آپ بھی برداشت کریں گے۔آیا شرعا اس سونے کی قیمت بڑھنے کی صورت میں نفع اور کم ہونے کی صورت میں نقصان کا میں ذمہ دار ہوں یا نہیں ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر خریدنے کے بعد بھی آپ نے اجازت نہیں دی ہے،تو آپ نقصان کے ذمہ دار نہیں ہوں گے۔ایسی صورت میں وہ آپ کی مطلوبہ رقم کی واپسی کا پابند ہوگا،اور آپ اس کے نفع کے مستحق نہیں ہوں گے۔

اگر سونا باقی ہے ،اور آپ نے بھی اجازت دی ہے تو پھر نفع ونقصان دونوں میں آپ کی شرکت ہوگی۔

حوالہ جات
و لايجوز لأحدهما أن يتصرف في نصيب الآخر إلا بأمره، وكل واحد منهما كالأجنبي في نصيب صاحبه." 

سید نوید اللہ

دارالافتاء،جامعۃ الرشید

26/جمادی الاولی1445ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سید نوید اللہ

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے