021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
آن لائن خریداری اور اس کی واپسی کا حکم
82153خرید و فروخت کے احکامخرید و فروخت کو ختم کرنے کے مسائل

سوال

میں نے دراز ویب سائٹ سے آن لائن اسکارف منگوایا اور آن لائن پیمنٹ کی ،لیکن سیلر نے غلط رنگ بھیج دیا ۔میں نے واپسی کی درخواست دی جس کے جواب میں انہوں نے میری پیمنٹ واپس کر دی اور چیز واپس نہیں لی ۔کیا  اب میں اسے ہدیہ یا زکاۃ میں دے سکتی ہوں؟ جزاک اللہ خیرا

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

    سودا مکمل  ہونے کے بعد  خرید شدہ چیز  پر قبضہ کرتے وقت   اس میں مطلوبہ اوصاف  موجود نہ  ہونے کی وجہ سے مبیع کو  واپس کرکےاپنا پیسہ  وصول  کرنا شرعا  جائز ہے۔صورت مسؤلہ میں اسکارف میں مطلوب رنگ  نہ  پایا جانے پر اسے واپس کرکے قیمت   وصول کرنا درست ہے،اور سیلر نے اسکارف واپس لینے کے بجائے آپ کے پاس   اپنی مرضی سے  چھوڑ دیا ہے ،لہذا یہ آپ کی  ملکیت میں داخل ہوگیا۔آپ  اسے خود بھی  رکھ سکتی ہیں اگر چاہے تو صدقہ بھی کرسکتی ہیں ۔

حوالہ جات
والرد بخيار الرؤية فسخ قبل القبض وبعده، لا يحتاج إلى قضاء ولا رضا البائع وينفسخ بقوله رددت إلا أنه لا يصح الرد إلا بعلم البائع خلافا للثاني وهو يثبت حكما لا بالشرط، ولا يتوقت، ولا يمنع وقوع الملك للمشتري؛ حتى لو تصرف فيه جاز تصرفه وبطل خياره ولزمه الثمن .(رد المحتار : 107/7 )
من اشترى شيئا لم يره فله الخيار إذا رآه إن شاء أخذه بجميع ثمنه وإن شاء رده سواء رآه على الصفة التي وصفت له أو على خلافها كذا في فتح القدير .هو خيار يثبت حكما لا بالشرط كذا في الجوهرة النيرة.
 (الفتاوى الهندية :  62/3 )
ولا يتم حكم الهبة إلا مقبوضة ويستوي فيه الأجنبي والولد إذا كان بالغا، هكذا في المحيط. والقبض الذي يتعلق به تمام الهبة وثبوت حكمها القبض بإذن المالك، والإذن تارة يثبت نصا وصريحا وتارة يثبت دلالة.(الفتاوى الهندية :  420/4)

عبدالعزيز

دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی

26 جمادی الاولی 1445ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عبدالعزيز بن عبدالمتين

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے