82166 | طلاق کے احکام | الفاظ کنایہ سے طلاق کا بیان |
سوال
۔دونوں خاندانوں میں فساد کے خوف سے طلاق کے بعد ہم دونوں کا میاں بیوی کی طرح اسطرح ساتھ رہنے کا شرعاکیا حکم ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
بیوی کو طلاق دینے کے بعد اس کو اپنے گھر میں بیوی کی طرح رکھنا کہ ایسا برتاؤ رکھنا کہ لوگ دیکھنے والے میاں بیوی ہی سمجھیں اس طرح کا تعلق بالکل جائز نہیں ، لہذا شوہر پر لازم ہے کہ اس عورت سے تعلقات فوری ختم کرلے ۔ اس کو اپنے گھر میں آنے نہ دے ،اوراس سے بات چیت بھی نہ کرے ،
حوالہ جات
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3/ 537)
(ولا بد من سترة بينهما في البائن) لئلا يختلي بالأجنبية، ومفاده أن الحائل يمنع الخلوة المحرمة (وإن ضاق المنزل عليهما، أو كان الزوج فاسقا فخروجه أولى) لأن مكثها واجب لا مكثه،
(قوله: ولا بد من سترة بينهما في البائن) وفي الموت تستتر عن سائر الورثة ممن ليس بمحرم لها هندية. وظاهره أن لا سترة في الرجعي، وقول المصنف الآتي: ومطلقة الرجعي كالبائن يفيد طلب السترة فيه أيضا، ويؤيده ما تقدم في باب الرجعة أنه لا يدخل على مطلقة إلا أن يؤذنها ثم الظاهر ندب السترة فيه لكونها ليست أجنبية ويحرر ط.
احسان اللہ شائق عفا اللہ عنہ
دارالافتاء جامعة الرشید کراچی
۲۸ جمادی الاولی ١۴۴۵ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | احسان اللہ شائق | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |