021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
مقروض کو زکاۃ دینے کا حکم
82117زکوة کابیانمستحقین زکوة کا بیان

سوال

میرا سوال یہ ہے کہ ایک بندہ پر کئی لوگوں کا قرضہ ہےاور یہ قرضہ عیاشیوں اور پیسہ ضائع کرنے کی وجہ سے نہیں ہے،بلکہ کچھ مسائل کی وجہ سے ہے ۔مقروض کے پاس رہائش کے لیے ایک ذاتی گھر ہےاور ایک دکان بھی ہے ،جس سے وہ گھر کا خرچہ چلاتا ہے،کیا ایسے بندہ کو زکاۃ دے سکتے ہیں یا نہیں ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

خالی مقروض ہونا تو زکاۃ کے استحقاق کے لیے  کافی نہیں ۔تا ہم اگر قرض اتنا ہو کہ مستحق زکاۃ بن جائے تو ایسے شخص کو زکاۃ دینا درست ہے ۔لہذا صورت مسؤلہ میں اگر  مقروض کے پاس  ضرورت سے زائد موجود دکان کا سامان اور نقد رقم کا مجموعہ اتنا ہے کہ اگر  اس سے قرض  منہا کیا جائے تو اس کے پاس نصاب سے کم رقم بچے تو ایسے بندہ کو زکاۃ دی جاسکتی ہے۔ نیز کسی مستحق مقروض کو قرض ادا کرنے کے لیے زکاۃ دینا مستحسن اور باعثِ ثواب بھی ہے۔

حوالہ جات
قال جمع من العلماء رحمهم اللہ :ويجوز دفعها إلى من يملك أقل من النصاب وإن كان صحيحا مكتسبا ،كذا في الزاهدي.(الفتاوی الهندية:1/189)
( ولا يجوز دفع الزكاة إلى من يملك نصابا من أي مال كان )لأن الغنى الشرعي مقدر به ، والشرط أن يكون فاضلا عن الحاجة الأصلية ،وإنما شرط الوجوب( ويجوز دفعها إلى من يملك أقل من ذلك وإن كان صحيحا مكتسبا) لأنه فقير والفقراء هم المصارف ، ولأن حقيقة الحاجة لا يوقف عليها فأدير الحكم على دليلها،وهوفقدالنصاب.(فتح القدير:4/217)
قال جمع من العلماء رحمھم اللہ :ومنها الغارم وهو من لزمه دين ولا يملك نصابا فاضلا عن دينه أو كان له مال على الناس لا يمكنه أخذه كذا في التبيين. والدفع إلى من عليه الدين أولى من الدفع إلى الفقير.(الفتاوى الهندية:1/188)
قال العلامۃ الحصكفی رحمه اللہ  :(ومديون لا يملك نصابا فاضلا عن دينه) وفي الظهيرية: الدفع للمديون أولى منه للفقير. (الدر المختارمع رد المحتار  2:/ 343)
قال العلامة الحصکفی  رحمہ اللہ   :(وكره إعطاء فقير نصابا) أو أكثر (إلا إذا كان) المدفوع إليه (مديونا أو) كان (صاحب عيال)بحيث (لو فرقه عليهم لا يخص كلا) أو لا يفضل بعد دينه (نصاب) فلا يكره.(الدر المختارمع رد المحتار   :2/ 353)

محمد مفاز

دارالافتاء ، جامعۃ الرشید،کراچی

26جمادی الاولی  1445ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد مفاز بن شیرزادہ خان

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے