021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
عشر سے اخراجات منہا کرنے کا حکم
81193زکوة کابیانعشر اور خراج کے احکام

سوال

فصل کا عشر ادا کرتے وقت کٹائی سے پہلے اور بعد کے اخراجات منہا کیے جائیں گے یا نہیں ؟ یعنی کٹائی اور تھریشر وغیرہ کی اجرت عشر سے نکالی جائے گی یا نہیں ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

کٹائی سے پہلے کے وہ اخراجات جو زمین کو کاشت کے قابل بنانے سے لے کر پیداوار حاصل ہونے تک ہوتے ہیں، وہ عشر سے منہا  نہیں کیے جائیں گے ۔ مثلا: فصل کی کٹائی کرنے ، تھریشر لگانے، زمین کو ہموار کرنے ، ٹریکٹر چلانے، کاشتکاری کرنے والے اور اس کی حفاظت کرنے والے مزدوروں کی اجرت وغیرہ، عشر سے منہا نہیں کی جائے گی۔ البتہ کٹائی کے بعد فصل کو منڈی تک پہنچانے کے اخراجات عشر ادا کرنے سے پہلے پیداوار کی قیمت فروخت سے منہا کیے جاسکتے ہیں۔ مثال کے طور پر پیداوار ایک لاکھ روپے کی فروخت ہوئی اور منڈی تک پہنچانے پر دس ہزار روپے خرچہ آیا، تو دس ہزار روپے ایک لاکھ روپے سے منہا کرنے کے بعد ، نو ہزار روپے بطور عشر ادا کیے جائیں گے۔

حوالہ جات
يجب العشر .... و نصفه .... (بلا رفع مؤن) أي: كلف (الزرع) وبلا إخراج البذر ،لتصريحهم بالعشر في كل الخارج. (الدر المختار: 136)
قوله: (بلا رفع مؤن) : أي يجب العشر في الأول ، ونصفه في الثاني بلا رفع أجرة العمال ونفقة البقر وكري الأنهار وأجرة الحافظ ونحو ذلك . (رد المحتار : 328/2)
ولا تحسب أجرة العمال ونفقة البقر، وكري الأنهار، وأجرة الحافظ وغير ذلك ، فيجب إخراج الواجب من جميع ما أخرجته الأرض عشرا أو نصفا. (الفتاوى الهندية : 187/1)
إذا كانت الأرض عشرية، فأخرجت طعاما، وفي حملها إلى الموضع الذي يعشر فيه مؤنة يحمله إليه ويكون المؤنة منه. (الفتاوى التاتارخانية : 293/3)
والمعنى بلا إخراج ما صرف له من نفقة العمال والبقر وكري الأنهار وغيرها بما يحتاج إليه في الزرع. (مجمع الأنهر في شرح ملتقى الأبحر : 216/1)
وأما صفة الواجب فالواجب جزء من الخارج؛ لأنه عشر الخارج، أو نصف عشره وذلك جزؤه إلا أنه واجب من حيث إنه مال لا من حيث إنه جزء عندنا حتى يجوز أداء قيمته عندنا. (بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع)

احسن ظفر قریشی

دار الافتاء ،جامعۃ الرشید،کراچی

10 جمادی الآخرۃ 1445ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

احسن ظفر قریشی بن ظفر محمود قریشی

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے