021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
سجدہ تلاوت کے بجائے رکوع کرنے،یا دو سجدے کرنے کا حکم
82191نماز کا بیانسجدہ تلاوت کا بیان

سوال

حالت نماز میں آیت سجدہ  پرسجدہ کی  نیت سے سجدہ کے  بجائے غلطی سے رکوع  میں چلے گئے یا   پھر ایک سجدہ کے بجائے دو سجدے کر لیے، اس کا حکم کیا ہو گا ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

  1. آیت سجدہ پڑھنے  کے بعد  اگرتین  آیات سے زیادہ تلاوت کرنے سے پہلے غلطی سے  رکوع کر لیا اور  رکوع میں سجدہ کی نیت نہ  کی ہو  تو بلا  نیت نماز کے سجدہ سے ہی  سجدہ تلاوت ادا ہوجائے گا۔
  2. اور اگر آیت سجدہ  پر بھولے سے ایک کے  بجائے دو سجدے کر لیے تو دوسرا سجدہ زائد شمار ہو گاجس کی وجہ سے سجدہ سہو کرنا لازم ہو گا۔
حوالہ جات
قال العلامة ابن عابدين رحمه الله تعالى:(و) تؤدى (بسجودها كذلك) أي على الفور (وإن لم    ينو)بالإجماع. (الدر المختار  مع رد المحتار : 587/2)
قال العلامة الكاساني رحمه الله تعالى:وإن كان تلا في الصلاة ،فالأفضل أن يؤديها على هيئة السجدات أيضا، كذا روي عن أبي حنيفة؛ لأنه إذا سجد، ثم قام، وقرأ، وركع حصلت له قربتان.ولو ركع تحصل له قربة واحدة، ولأنه لو سجد لأدى الواجب بصورته ومعناه، ولو ركع لأداه بمعناه لا بصورته .
 ) بدائع الصنائع :(188/1
قال جمع من العلماء رحمهم الله تعالى : ولو قرأ آية السجدة في الصلاة ، فأراد أن يركع بها يحتاج إلى النية عند الركوع، فإن لم يوجد منه النية عند الركوع لا يجزيه عن السجدة.( الفتاوى الهندية : 147/1)
قال العلامة المرغيناني رحمه الله تعالى  : ويلزمه السهو إذا زاد في صلاته فعلا من جنسها ليس منها.
( بداية المبتدي: 23/1 )

ہارون عبداللہ

دارالافتاء،جامعۃالرشید،كراچی

28 جمادی الاولی 1445 ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

ہارون عبداللہ بن عزیز الحق

مفتیان

فیصل احمد صاحب / مفتی محمد صاحب / شہبازعلی صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے