021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
والدنےبیٹےکوکاروبارسےنکالاتوکیابیٹا کاروبارکےمنافع کا حقدارہوگا؟
82453میراث کے مسائلمیراث کے متفرق مسائل

سوال

جب میرے والد صاحب2012 میں سعودیہ سے واپس آئے اور مجھے گھر سے نکال دیا تو میں نے اپنا کاروبار سب کچھ (الف سے یا تک) چھوڑ کرنکل گیا۔ جس کے بعد ہمارے چوتھے اور پانچویں نمبر کے بھائی نے کاروبار کو سنبھالااور منافع کمایاتو کیا میں اس حصہ کا حقدار ہونگا جتنا میں نے چھوڑا تھا ؟یا پھر اس پورے کاروبار کا حصہ دار ہونگا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگرنکلتےوقت آپ نےاپنامکمل حصہ اورکاروبارمیں شرکت کی رقم مکمل طورپراپنےبھائیوں سےلےلی تھی،توکاروبارمیں بالکل حصہ نہیں ہوگا۔

اوراگرنکلتےوقت باقاعدہ معاہدہ کیاگیاہوکہ میراجتناحصہ باقی ہے،وہ کاروبارمیں شریک ہوگا،تواس صورت میں اصل رقم کےساتھ ساتھ آپ منافع کےبھی حقدارہونگے۔

اوراگرنکلتےوقت معاہدہ وغیرہ نہیں کیاگیا،توجتنی رقم بنتی تھی ،صرف اس رقم کی حدتک حقدارہونگے،منافع وغیرہ کامطالبہ درست نہیں ہوگا۔

حوالہ جات
۔

محمدبن عبدالرحیم

دارالافتاءجامعۃ الرشیدکراچی

25/جمادی  الثانیہ     1445ھج

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمّد بن حضرت استاذ صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے