021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
مردوں کے لئے انگوٹھی پہننے اورانگوٹھی میں چاندی کی مقدار کا حکم
54335 جائز و ناجائزامور کا بیانلباس اور زیب و زینت کے مسائل

سوال

(1)مردوں کے لئےکون کونسی دھات کی انگوٹھی پہننا جائز ہے؟ (2)چاندی کی کتنی مقدار مردوں کے لئے جائز ہے؟؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

(1)مردوں کے لئے چاندی کے علاوہ کسی بھی دھات سونا،پیتل،تانبا،لوہاوغیرہ کی انگوٹھی پہننا جائزنہیں ،اسی طرح پتھر کی انگوٹھی بھی مردوں کے لئے جائز نہیں اور یہ ساری تفصیل انگوٹھی کے حلقے سے متعلق ہے۔جہاں تک انگوٹھی کے نگینہ کی بات ہے تو وہ پتھر کا بھی ہو سکتا ہے اور سونے کےسوا باقی دھاتوں کا بھی ہو سکتا ہے۔ (2)انگوٹھی میں چاندی کی مقدار ایک مثقال سے زیادہ نہیں ہونی چاہیےاور مثقال کے موجودہ وزن کے بارے میں کچھ اختلاف ہے۔اتنی بات تو متفق علیہ ہے کہ مثقال کا وزن سو(100)جو کے برابر ہے۔حضرت مفتی شفیع صاحب رحمہ اللہ نےاپنی شہرہ آفاق تصنیف جواھر الفقہ کی تیسری جلد میں اس مسئلے کی مفصل تحقیق ذکر کی ہے۔حضرت مفتی صاحب رحمہ اللہ کی تحقیق کے مطابق سو جو کا وزن تقریبا پانچ ماشہ بنتا ہےاورچونکہ ایک ماشہ میں آٹھ رتی ہوتی ہیں،اس لئے مزید احتیاط کے لئے جب مفتی صاحب نے مثقال کا وزن رتی کے حساب سے بھی کرنا چاہا تو اس کا وزن چھتیس رتی کے برابر نکلاجوکہ ساڑھے چار ماشہ کے برابر بنتاہےاور یہی وزن جمہور کے نزدیک بھی راجح ہے۔لہذا انگوٹھی میں چاندی کی مقدار کا خلاصہ یہ ہوا کہ احتیاط اسی میں ہے کہ ساڑھے چار ماشے( ۳۷۴ ء۴گرام) سے زیادہ وزن کی انگوٹھی نہ ہو البتہ پانچ ماشہ تک کی بھی گنجائش ہے۔
حوالہ جات
قال في الفتاوى الهندية: "والتختم بالذهب حرام في الصحيح، كذا في الوجيز للكردري.وفي الخجندي التختم بالحديد والصفر والنحاس والرصاص مكروه للرجال والنساء جميعا، وأما العقيق ففي التختم به اختلاف المشايخ، وصحيح في الذخيرة أنه لا يجوز وقال قاضي خان الأصح أنه يجوز، كذا في السراج الوهاج.وأما اليشب ونحوه فلا بأس بالتختم به كالعقيق، كذا في العيني شرح الهداية. هو الصحيح، كذا في جواهر الأخلاطي.التختم بالعظم جائز، كذا في الغرائب....... ذكر في الجامع الصغير وينبغي أن تكون فضة الخاتم المثقال، ولا يزاد عليه وقيل: لا يبلغ به المثقال وبه ورد الأثر، كذا في المحيط. " (ج:5,ص:335, دار الفكر) وفي الهداية: "وفي الجامع الصغير: ولا يتختم إلا بالفضة، وهذا نص على أن التختم بالحجر والحديد والصفر حرام. ورأى رسول الله عليه الصلاة والسلام على رجل خاتم صفر فقال: "مالي أجد منك رائحة الأصنام". ورأى على آخر خاتم حديد فقال: "مالي أرى عليك حلية أهل النار" ومن الناس من أطلق الحجر الذي يقال له يشب؛ لأنه ليس بحجر، إذ ليس له ثقل الحجر، وإطلاق الجواب في الكتاب يدل على تحريمه." (ج:4,ص:367, دار احياء التراث العربي) وفي الشاميه: (قوله ولا يزيده على مثقال) وقيل لا يبلغ به المثقال ذخيرة. أقول: ويؤيده نص الحديث السابق من قوله - عليه الصلاة والسلام - «ولا تتممه مثقالا»" (ج:6,ص:361, دار الفكر)
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سمیع اللہ داؤد عباسی صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / مفتی محمد صاحب