021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
وقف کرنے والے کا خود متولی بننا
61732 وقف کے مسائلمسجد کے احکام و مسائل

سوال

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرے والد صاحب نے مسجد کے لیے زمین وقف کی،لیکن ان کاکہنا ہے کہ میں خود اس کی نگرانی کروں گا کسی اورکو متولی بنانے کی ضرورت نہیں۔اب پوچھنا یہ ہے کہ مسجد کے لیے زمین وقف کرنے کی خاطر خود منتظم اور متولی بن سکتا ہے یا کسی اور کو بنانا ضروری ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

زمین وقف کرنے والا خود بھی اس کا متولی اور منتظم بن سکتا ہے۔
حوالہ جات
قال العلامۃ الحصکفی رحمہ اللہ تعالی:" (جعل) الواقف (الولاية لنفسه جاز) بالإجماع، وكذا لو لم يشترط لأحد،فالولاية له عند الثاني. وهو ظاهر المذهب،نهر. خلافا لما نقله المصنف،ثم لوصيه إن كان، وإلا فللحاكم. فتاوى ابن نجيم، وقارئ الهداية. (الدر المختار:4/379،دار الفکر،بیروت) وفی الفتاوی الہندیۃ:" وفي فتاوى محمد بن الفضل،سئل عمن شرط في أصل الوقف الولاية لنفسه ولأولاده ، قال : يجوز بالإجماع ، كذا في التتار خانية". (2/408،دار الفکر)
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

متخصص

مفتیان

ابولبابہ شاہ منصور صاحب / فیصل احمد صاحب