021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
شوہرکے ترکہ میں بیوی کاحصہ ہے یانہیں؟
60994میراث کے مسائلمیراث کے متفرق مسائل

سوال

محمدایوب (فرضی نام)نے پہلی بیوی فوت ہونےکےبعد دوسری شادی افشاں نامی لڑکی سے کی ،پہلی بیوی سے صرف ایک لڑکی ہے۔دوسری بیوی سے دوبیٹے اور اورتین لڑکیاں ہیں، شوہرکے وفات کے بعد بیٹے محمدنے شادی کی اورماں سے سلوک اچھانہیں رکھا،اب ماں بوجہ مفلسی کے نکاح کرناچاہتی ہے،اس تفصیل کی روشنی میں درج ذیل سوالات کے جواب مطلوب ہیں: پہلاسوال یہ ہے کہ شوہرنے ترکہ میں ایک مکان چھوڑاہے جس کی مالیت تقریبابیس لاکھ ہے،اس میں وہ شرعااورقانوناآٹھواں حصہ لینے کی حق دارہے یانہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

شوہرکے وفات کی صورت میں بیوی کا بھی ترکہ میں حصہ اورحق ہے،جس کی تفصیل یہ ہے اگرمیت کی اولادہوتوبیوی کوکل ترکہ کاآٹھواں حصہ ملتاہے اوراگراولادنہ ہوتوکل ترکہ کاچوتھائی حصہ ملتاہے،لہذاصورت مسؤولہ میں بیوی مرحوم کے کل ترکہ کے آٹھویں(1/8) حصہ کی حق دارہے۔
حوالہ جات
.....
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد اویس صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب