021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
منکرات والی شادی کے کھانے کاحکم
60651جائز و ناجائزامور کا بیانکھانے پینے کے مسائل

سوال

جس شادی میں گانے چلائے جائیں تواس شادی کاکھاناکھاناجائزہے یانہیں ؟کچھ لوگوں کاکہناہے کہ اس شادی کاکھاناکھاناحرام ہے۔آپ حضرات سےقران وحدیث کی روشنی میں اس مسئلہ کی وضاحت درکارہے۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

کھاناکھانے کے جائزہونےاورنہ ہونے کادارومدارکھلائی جانے والی چیزکی نوعیت پرہے ،اگرکھلائی جانے والی چیزحلال ہے اورحلال ذرائع سے حاصل کی گئی ہے تواس کاکھانابھی جائزہے اوراگرکھلائی جانے والی چیزحرام ہے یاحرام ذرائع سے حاصل کی گئی ہے تواس کاکھانابھی حرام ہے،لہذا اگرمذکورہ مجلس میں کھاناحلال ذرائع سے حاصل کرکے کھلایاجارہاہے تواس کاکھاناجائزہے ،یہ الگ مسئلہ ہے کہ ایسی مجالس جن میں گانے وغیرہ ہوں ان میں جاناجائزنہیں۔
حوالہ جات
کمافی کتب الفقہ
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد اویس صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب