021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
بہن کو زکوۃ دینے کا حکم
74360زکوة کابیانمستحقین زکوة کا بیان

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میری ایک بہن ہے جو غریب ہے، کیا میں اس کو زکوۃ دے سکتا ہوں اور کیا زکوۃ دیتے وقت اس کو بتانا ضروری ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

بہن اگر غریب اور مستحق ہے تو اس کو زکوۃ دی جا سکتی ہے،  بلکہ اس کو دینا   افضل ہے۔اور دیتے وقت اس کو بتانا بھی ضروری نہیں۔ بس دل میں زکوۃ کی نیت کافی ہے۔

حوالہ جات
فی الھندیۃ: والأفضل في الزكاة والفطر والنذر الصرف أولا إلى الإخوة والأخوات ثم إلى أولادهم ثم إلى الأعمام والعمات ثم إلى أولادهم ثم إلى الأخوال والخالات(الفتاوی الہندیہ،کتاب الزکوۃ،الباب السابع فی المصارف:1/290)
قال العلامۃ الحصکفی رحمہ اللہ(قوله: وإلى من بينهما ولاد) ….وقيد بالولاد لجوازه لبقية الأقارب كالإخوة والأعمام والأخوال الفقراء بل هم أولى؛ لأنه صلة وصدقة)در المختار مع رد المحتار،(کتاب الزکاۃ، باب المصرف: 3/293)
فی الھندیۃ: وأما شرط أدائها فنية مقارنة للأداء أو لعزل ما وجب.(الفتاوی الہندیہ،کتاب الزکوۃ،الباب الأول: في تفسير الزكاة وصفتها وشرائطها:1/188)
قال الامام علاء الدین أبوبکر بن مسعود الکاسانی رحمہ اللہ: ويجوز دفع الزكاة إلى من سوى الوالدين والمولودين من الأقارب ومن الإخوة والأخوات وغيرهم؛ لانقطاع منافع الأملاك بينهم.( بدائع الصنائع،  کتاب الزکاۃ، فصل، فی الذی یرجع الی المؤدی الیہ:2/482)

عبدالعظیم

دارالافتاء، جامعۃالرشید ،کراچی

22/صفر 1443 ھ        

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عبدالعظیم بن راحب خشک

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب