76936 | روزے کا بیان | اعتکاف کا بیان |
سوال
معتكف شخص مسجد میں پونچھا لگا سكتا ہےکہ نہیں؟ اس كی صورت یہ ہے كہ معتكف وضو خانے سے پونچھے كو اٹھا كر وہیں پر اسے دھوئے گا، پھر مسجد میں لگائے گا، اس كے بعد دوبارہ وضو خانے پر اس كو دھو كر ركھے گا، اس صورت میں كیا حكم ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
جب وضو خانہ مسجد کی حدود سے خارج ہے توجائز نہیں،اس سے اعتکاف ٹوٹ جائے گا۔
حوالہ جات
البحر الرائق شرح كنز الدقائق ومنحة الخالق وتكملة الطوري (2/ 37)
وفي الخلاصة وغيرها ويكره الوضوء والمضمضة في المسجد إلا أن يكون موضع فيه اتخذ للوضوء ولا يصلى فيه۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 133)
أو في المسجد، إلا في إناء، أو في موضع أعد لذلك،
نواب الدین
دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی
یکم ذیقعدہ۱۴۴۳ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | نواب الدین صاحب | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |