021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
سرکاری ملازم کےوفات کے بعد اہل خانہ کے لیے مراعات کا حکم
74669جائز و ناجائزامور کا بیانغیبت،جھوٹ اور خیانت کابیان

سوال

کچھ عرصہ پہلے ایک PMSافسر جو کہ اپنے تنظیم کا صدر بھی تھا وفات پاگیا.اس محکمے کے سیکرٹری نے اس افسر کے گھر والوں کوایک سرکاری موٹر کار دیااور افسر کے والد کو کہا کہ کار کا پٹرول وغیرہ کا خرچہ بھی گورنمنٹ کی طرف سے محکمہ ادا کریگا،اب آپ مفتیان کرام رہنمائی فرمائیں کہ یہ موٹر ان کے گھرانے کیلے جائز ہے کہ نہیں؟بڑی مہربانی ہوگی۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگراس موٹر کاراوراس کے پٹرول کی سرکاری خزانہ سے ادائیگی قانون کے مطابق ہواوراس میں بے جاسیاسی مداخلت بھی کار فرمانہ ہوتو اس کا لینا اور استعمال جائز ہے،ورنہ نہیں۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۲۴ربیع الثانی۱۴۴۳ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب