021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
چاشت اور اوابین کی نماز میں فرق
75577نماز کا بیانسنتوں او رنوافل کا بیان

سوال

چاشت اور اوابین کی نماز میں کیا فرق ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

چاشت کی نماز سورج طلوع ہونےکے بعد جب سورج کی ٹکیا کی طرف نہ دیکھا جاسکے اس وقت سے زوال تک ادا کی جاتی ہےاورطلوع سے نصف النہار کے درمیان کا وقت زیادہ افضل ہے۔کم ازکم دو رکعت اور زیادہ سے زیادہ بارہ رکعات چاشت کی نماز پڑھ سکتے ہیں،البتہ افضل آٹھ رکعات ہیں۔جبکہ مغرب کی نماز کی بعد پڑھی جانے والی چھ رکعات نماز کو اوابین کی نماز کہا جاتا ہے۔البتہ اگردو رکعت سنت پڑھنے کے بعدصرف چار رکعات  نفل پڑھ لیں تب بھی اوابین کا ثواب مل جائے گا۔

حوالہ جات
(وست بعد المغرب) ليكتب من الأوابين (بتسليمة) أو ثنتين أو ثلاث(الدر المختار،کتاب الصلاۃ،باب الوتر والنوافل:2/13)
(و) ندب (أربع فصاعدا في الضحى) على الصحيح من بعد الطلوع إلى الزوال ووقتها المختار بعد ربع النهار وفي المنية: أقلها ركعتان وأكثرها اثني عشر، وأوسطها ثمان وهو أفضلها كما في الذخائر الأشرفية، لثبوته بفعله وقوله - عليه الصلاة والسلام -. وأما أكثرها فبقوله فقط(الدر المختار،کتاب الصلاۃ،باب الوتر والنوافل:2/23)

محمد انس جمال               

دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی      

20جمادی الثانیہ1443ھ       

 

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

انس جمال بن جمال الدین

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب