77749 | جائز و ناجائزامور کا بیان | جائز و ناجائز کے متفرق مسائل |
سوال
کیا کوئی عورت آنکھوں میں لینس لگا سکتی ہے، شادی بیاہ کے موقع پر یا اپنے شوہر کے لیے؟ براہِ کرم جواب عنایت فرمائیں
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
اگر لینس لگانے میں کوئی طبی مفاسد نہ ہوں اور نہ ہی نامحرموں کے سامنے زیب و زینت کا اظہار اور دیگر غیر شرعی مقاصد اِس سے مقصود ہوں، تو خواتین کے لیے لینس لگانا فی نفسہ جائز ہے۔
حوالہ جات
....
طارق مسعود
دارالافتاء، جامعۃ الرشید، کراچی
5، صفرالمظفر، 1444
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | طارق مسعود | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |