021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
فارسیج (Forsage) میں سرمایہ کاری
77817اجارہ یعنی کرایہ داری اور ملازمت کے احکام و مسائلدلال اور ایجنٹ کے احکام

سوال

ترتیب سوال: میں فارسیج نامی ایک پروگرام میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہوں۔ اس کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے:

اس پروگرام میں، آپ کو  0.05 ETH (ایتھیریم) کی سرمایہ کاری کرکے شروع کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ آپ جو بھی پیسہ لگاتے ہیں وہ اس شخص کے حوالے کر دیا جاتا ہے جس نے آپ کو پروگرام میں مدعو کیا تھا۔ اسی طرح جس کو آپ مدعو کرتے ہیں، ان کے پیسے آپ کو دیئے جاتے ہیں۔ آپ کو ایک قسم کے MLM سسٹم میں داخل کیا گیا ہے جسے میٹرکس کہتے ہیں۔ بنیادی طور پر پیسہ ایک شخص سے دوسرے شخص کے ارد گرد منتقل ہوتا ہے اور مجھے نہیں لگتا کہ کوئی بنیادی اثاثہ ہے۔ یہ صرف پیسہ ہے جو کچھ مبہم اور پیچیدہ نیٹ ورک کے ذریعے دوسرے ممبروں کو جاتا ہے۔

یہ پہلا مسئلہ ہےکہ کیا اس نیٹ ورک میں ایک سے دوسرے کو رقم منتقل کرنے میں اسلامی طور پر کچھ غلط ہے؟ یہاں آمدن اس بات پر منحصر ہے کہ آپ میٹرکس میں کہاں آتے ہیں اور آپ کتنے لوگوں کو مدعو کرتے ہیں؟

دوسری بات یہ کہ ان کی مارکیٹنگ ویڈیو کہتی ہے کہ اس کام میں کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن ساتھ ہی وہ کہتے ہیں کہ آمدنی کی ضمانت نہیں ہے۔ اگرچہ دوسرے لوگوں کو مدعو کیے بغیر پیسہ کمانا ممکن ہے، لیکن اس کا امکان بہت کم ہے۔  پیسے کی اہم رقم دوسروں کا حوالہ دے کر بنائی جاتی ہے۔

تو دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ یہاں کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن آمدنی کی ضمانت بھی نہیں ہے۔ کیا شریعت میں اس کا کوئی مسئلہ ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

"فارسیج" ایک خالصتاً ملٹی لیول مارکیٹنگ پروگرام ہے جسے بلاک چین پر بنایا گیا ہے۔ اس میں مختلف سلاٹس ہوتی ہیں جو پیسے لگا کر کھولنی ہوتی ہیں۔ یہ پیسے ملٹی لیول مارکیٹنگ کے طریقہ کار کے مطابق اوپر کے ممبران میں تقسیم ہو جاتے ہیں۔ سلاٹ کھولنے والا شخص جب کسی کو دعوت دیتا ہے اور وہ اس پلیٹ فارم پر رجسٹر ہوتا ہے  تو اس کی رقم سے اس دعوت دینے والے کو اور اس کے اوپر کے ممبران کو کمیشن دیا جاتا ہے۔ اسی طرح یہ سسٹم چلتا  رہتا ہے۔ اس سسٹم کے مکمل بلاک چین پر ہونے کی تصدیق نہیں ہو سکی لیکن بالفرض اگر یہ بلاک چین پر ہو تب بھی اس کا مطلب فقط یہ ہوگا کہ اس کا اسمارٹ کنٹریکٹ کبھی بند نہیں ہو سکتا۔ لیکن کمیونٹی کے اسے چھوڑ دینے کی صورت میں یہ فقط ایک سافٹ وئیر کی طرح رہ جائے گا جس کا کوئی اور استعمال نہیں ہوگا۔

مندرجہ بالا تفصیل کی روشنی میں جو شخص سلاٹ کھولتا ہے وہ اس بنیاد پر پیسے لگاتا ہے کہ وہ آگے ممبر بنائے گا تو اس کی یہ رقم پوری ہو کر اسے منافع بھی حاصل ہوگا اور اگر وہ ممبر نہ بنا سکا تو یہ رقم بھی ضائع ہو جائے گی۔  شرعاً یہ معاملہ قمار (جوے) کے تحت آتا ہے اور اس کی آمدن سود ہوتی ہے۔ لہذا اس میں سلاٹ کھولنا، ممبر بنانا اور اس کی انکم حاصل کرنا، سب حرام ہے۔

حوالہ جات
۔۔

محمد اویس پراچہ     

دار الافتاء، جامعۃ الرشید

13/ صفر الظفر 1444ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد اویس پراچہ

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے