021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
شوہر کے انتقال کے بعد اس کے فرنیچر پر بیوی کا کوئی حق ہوگا؟
82130نکاح کا بیانجہیز،مہر اور گھریلو سامان کا بیان

سوال

میرے شوہر ....... کا انتقال ہوگیا ہے۔ ہماری برادری کی روایت ہے کہ شادی کے وقت لڑکے والے لڑکی کو بطورِ تحفہ کچھ سونا دیتے ہیں، اس کے بدلے میں لڑکی والے کمرے کا فرنیچر بطورِ جہیز دیتے ہیں۔ لیکن میرے اور ....... کے خاندانوں کے درمیان یہ طے ہوا تھا کہ فرنیچر ....... کے گھر والے تیار کریں گے اور فرنیچر کے عوض لڑکی کو جو سونا دیا جاتا ہے وہ لڑکی والے وصول نہیں کریں گے۔ سوال یہ ہے کہ کیا اس صورت میں اس فرنیچر یا سونے پر میرا کوئی حق بنتا ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

صورتِ مسئولہ میں جب شوہر نے سونا آپ کو بطورِ تحفہ دیا نہیں ہے تو محض برادری کی رسم کی وجہ سے ان پر آپ کا کوئی سونا نہیں بنتا۔ جہاں تک شوہر کے بنائے ہوئے فرنیچر کا تعلق ہے تو وہ اس کے ترکہ میں شامل ہو کر تمام ورثا میں ان کے حصوں کے مطابق تقسیم ہوگا جس میں سے آپ کو بھی اپنا شرعی حصہ ملے گا۔   

حوالہ جات
۔

     عبداللہ ولی غفر اللہ لہٗ

  دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

      28/جمادی الاولیٰ/1445ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عبداللہ ولی

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے